22 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے فوری آپریشن کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، وزیراعلیٰ نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کیلئے آپریشن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی، مریم نوازشریف نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔