اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کا آج سے آغاز

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، سیمی فائنل مقابلوں کا آج سے آغاز ہو گا۔

لاہور کے ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کل 33 فائٹس ہوئیں جبکہ سیمی فائنل میں کل 38 فائٹس ہونگی۔

کوارٹر فائنل میں تین پاکستانی فائٹرز نے فتح حاصل کی جن میں اصغر خان، شہاب علی، ذوالقرنین خان شامل ہیں جبکہ سات فائٹرز نے تکنیکی بنیادوں پر سیمی فائنل کے لئے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنل میں جونیئرزکی مختلف کیٹیگریز میں 15 مقابلے ہوں گے، سیمی فائنل کی سینئر کیٹیگری میں 23 فائٹس ہوں گی، سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے 10 فائٹرز ان ایکشن ہوں گے جن میں دو خواتین جبکہ 8 مرد فائٹرز شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے عبدالمنان، ذیشان اکبر، محمد اروز سلیم، تیمور چشتی، عبدالسمیع سیمی فائنل میں ان ایکشن ہوں گے جبکہ خواتین فائٹر میں بانو بٹ اور بشریٰ اختر ان ایکشن ہوں گی۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کے تین فائٹرز نے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے