(لاہور نیوز) وزیر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا تھا چند غلطیوں سے دوبارہ لہر آئی۔
اسلام آباد میں قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں ، ہم ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں چاروں صوبوں نے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سےپچھلےچند سالوں میں بعض غلطیوں کی بنا پر دہشت گردی دوبارہ آئی، دہشت گردی کےواقعات کا خاتمہ ہوچکا تھا، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں150ارب ڈالرکا پاکستان کونقصان ہوا، پاکستان کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف20ارب ڈالر ملے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چند روزپہلےہم نےجشن آزادی منایا، چالیس سال بعد پاکستان نےپیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، قومی ہیروارشد ندیم نےجشن آزادی کی خوشیوں کودوبالا کیا، ارشد ندیم نےدن رات محنت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حالات کتنے ہی مشکل ہوں اگر قومیں عزم کریں لیں تو اس بحران سے نکل سکتی ہیں، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کےہاتھ میں ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے علوم سے ہمکنار کریں گے، ایک زمانہ تھا جب ہماری زرعی پیداوار ترقی کی راہ پر گامزن تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں میں میرٹ کی بنیاد پرلاکھوں لیپ ٹاپ دیئےگئے، 22ارب کےوظائف میرٹ پردیئےگئے، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ آج پاکستان انڈومنٹ فنڈ بن چکا ہے, انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں کی ملک کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،ایک وقت تھا جب ہمارے منصوبے دوسرے ملک کاپی کرتے تھے ، آج ہمیں پی آئی اے کی نجکاری کرنا پڑرہی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہ77سال کےسفرمیں عظیم کامیابیاں اورناکامیاں بھی ہیں، آج پاکستان کوسیاسی ومعاشرتی لحاظ سے1973کےآئین نےجوڑا ہوا ہے، آئین قومی وحدت کا ایک نشان ہے،پاکستان تمام مشکلات کےباوجود ایٹمی قوت بنا، جب فیصلہ اٹل ہوتواللہ تعالیٰ مدد کرتےہیں، پاکستان اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی ملک ہے،جس شخص نےپاکستان کوتقسیم کیا اس کے ساتھ بنگلادیش میں کیا ہوا یہ سبق سےکم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کےترقیاتی فنڈزنکال کر50ارب روپے بجلی کی مد میں سبسڈی دی، پنجاب حکومت نےاپنےصوبائی وسائل سے45ارب کی سبسڈی دی، پنجاب حکومت نے200سے500یونٹ تک گھریلوصارفین کوبڑا ریلیف دیا، بجلی میں ریلیف کےمعاملےمیں سیاست نہیں ہونی چاہیے،آج قوم کواتحاد،یکجہتی کی ضرورت ہے۔
محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں چالیس سال ہوگئےہیں، آج کےمعروضی حالات کا تقاضا ہےسیاست دان ملکرملک کی خدمت کریں، آئینی اداروں کےساتھ ملکراپنےدائرےمیں رہ کرشبانہ روز خدمت کریں گے، ورنہ آنےوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی، سپہ سالار کے ساتھ یک جان دوقالب ہو کرعظیم مقصد کےلیےکام کررہےہیں۔