اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل: جشن کیلئے آسٹریلیا، انگلینڈ میں جوڑ پڑے گا

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میچ کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ مارچ 2027 میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر ٹیسٹ میچ کی میزبانی تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا، 15 سے 19 مارچ 1877 میں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن میں کھیلا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر بھرپور جشن منایا جائے گا، 79-1978 کے سیزن کے بعد پہلی مرتبہ مارچ میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ ہوگا، آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ مارچ میں ہوا جو کہ 29 مارچ کو ختم ہوا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے 100 برس مکمل ہونے پر ٹیسٹ 12 سے 17 مارچ 1977 کو ایم سی جی میں ہی کھیلا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 31-2030 سیزن تک کے انٹرنیشنل وینیو رائٹس کا اعلان کردیا ہے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ ایم سی جی اور نیو ایئر ٹیسٹ سڈنی میں ہی ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے