اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، جلد کم بیک کروں گا: احسان اللہ

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک) فاسٹ بولر احسان اللہ نے خود ہی اپنے والد کے بیان کے برعکس بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا تھا کہ  میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے، میں جلد کم بیک کروں گا۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا، پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا ہے مجھے سوات میں ہی رہنے دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احسان اللہ کے والد نے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔

احسان اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ میرے  بیٹے کو  این سی اے میں منتقل کرکے علاج کیا جائے، سوات میں سہولیات اچھی نہیں، میرے بیٹے کو لاہور  بلایا جائے۔

یاد رہے کہ احسان اللہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے کہنی کی انجری کا شکار ہیں، اس دوران ان کا آپریشن بھی ہوا اور انگلینڈ میں ان کا چیک اپ بھی کرایا گیا جس کے بعد پی سی بی کی ایک کمیٹی نے احسان اللہ کی سرجری اور علاج پر سوالات  اٹھائے اور پھران کے طویل ری ہیب کی تجویز دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس معاملے پر ایکشن لیا اور ان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات دیے اور احسان اللہ کا ری ہیب ان کے آبائی شہر سوات میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے