اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف مکمل پیس اٹیک کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے 21 اگست سے شروع ہونے والے بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں سپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ابرار احمد، جو پاکستان ٹیسٹ سائیڈ کا حصہ تھے، اب بنگلا دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے، یہ 4 روزہ میچ 20 اگست کو اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔

سلیکٹرز نے انہیں ٹیسٹ میں بینچ پر بٹھانے کے بجائے شاہینز سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ 30 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میچ پریکٹس حاصل کر سکیں۔

کامران غلام کو بھی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کرتے ہوئے شاہینز کے لئے برقرار رکھا گیا ہے اور انہیں دوسرے 4 روزہ میچ کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جس کے اختتام کے بعد ابرار احمد اور کامران غلام دوبارہ ٹیسٹ سکواڈ جوائن کر لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے