اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایف ایف میں 2017 سے 2022 تک کام کرنے والے افراد کو شوکاز نوٹس

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کا صوبائی انتخابات سے قبل ایک اور متنازعہ فیصلہ، پی ایف ایف میں 2017 سے 2022 تک کام کرنے والے افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

نارملائزیشن کمیٹی نے عہدیداران سمیت ملازمین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، تمام افراد کو تین دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نارملائزیشن کمیٹی نے سپریم کورٹ کی سرپرستی میں 2018 میں ہونے والے انتخابات کو بھی ماننے سے انکار کر دیا، ان انتخابات میں منتخب ہونیوالے افراد، ممبران کو متوازی تنظیم بنانے کا مرتکب قرار دے دیا۔

شوکاز نوٹس کے بعد مجموعی طور 100 سے زائد افراد پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔

نارملائزیشن کمیٹی نے دو روز قبل ہی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا، انتخابات کے شیڈول کے ساتھ ہی نوٹسز جاری ہونے پر فٹبال سے وابستہ شخصیات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے