17 Aug 2024
(لاہور نیوز) جیولن تھرو کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پُرتپاک استقبال کیا۔
گورنر پنجاب نے ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، ارشد ندیم رات گورنر ہاؤس میں ہی قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیں گے، قومی ہیرو ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں بگھی پر بٹھا کر تقریب میں لایا جائے گا۔