اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،13 سستی

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملک میں رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 16 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران  19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں انڈے 13 روپے فی درجن مہنگے ہوئے،  رواں ہفتے لہسن کی قیمت میں 10 روپے 40 پیسے،  بیف کی قیمت میں 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

اسی طرح  گڑ، کپڑا، دہی اور دال چنا بھی مہنگی ہو نے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پیاز 7 روپے 17 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں 34 روپے 43 پیسے کمی آئی، چکن، کیلے، ایل پی جی، چینی اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے