اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یوم آزادی : ارشد ندیم نے قوم کے نام خاص پیغام شیئرکردیا

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(لاہور نیوز ) پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی جیولن کھلاڑی ارشد ندیم نے قوم کے نام پیغام شیئر کیا ہے۔

آج ملک بھر میں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر قوم کے ہیرو ارشد ندیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اس جشنِ آزادی کے موقع پر میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر تہیہ کریں کہ ہم ایک قوم ہیں، ہم ایک قوم بن کر دکھائیں گے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ جس طرح 8 اگست کو نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیت کر ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی، میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک بار پھر میرا ساتھ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ڈسپلے پکچر تبدیل کریں، میں اس مہم کا آغاز کر رہا ہوں، آپ سب میرا ساتھ دیں اور یکجان ہو جائیں۔جیولن چیمپئن ارشد ندیم نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا ہے کہ ’یونائیٹڈ وی سٹینڈ‘ مہم کا حصہ بن کر پوری دنیا کو دکھائیں کہ ہم ایک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے