اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کرانے کا اعلان

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں منعقد ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

پی سی بی  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ٹیموں کے دوران دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے سٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے لاہور  پہنچی تھی، ٹیم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے