اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہیڈکوچ، کپتان کی ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں آنے کی دعوت

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ڈریسنگ روم میں مدعو کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ پر گفتگو کے دوران جیسن گلیسپی نے جیولین تھرو سپیشلسٹ ارشد ندیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ارشد ندیم کو ڈریسنگ روم میں مدعو کرنا پسند کریں گے، میں نے اولمپکس کے دوران تمام کھلاڑیوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا، ان کا دورہ کرنا اور ٹیم کے ساتھ اپنا گولڈ میڈل شیئر کرنا شاندار لمحہ ہوگا۔

اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کر دیا ہے، وہ اس تمام پہچان کے مستحق ہیں جو انہیں مل رہی ہے وہ ہمارے قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، انکی کامیابی پاکستان میں ٹیلنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب جیولین تھرو سپیشلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات نے اولمپئین کو مبارکباد اور انعامی پیش کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے