اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہل خانہ کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا، وزیراعظم نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت دینے کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام سے 2028ء اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے سپورٹس انڈومنٹ فنڈز کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے ارشد ندیم کی اعلیٰ کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولمپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے