اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صدرمملکت کی کھلاڑی عامر خان کوتائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پرمبارکباد

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہورنیوز) صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی عامر خان کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباددی ہے ۔

صدرمملکت آصف زرداری نے تائیکوانڈو کے مقابلے میں شاندار کارکردگی پر عامر خان کو سراہتے ہوئے کہا کہ عامرخان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا، امید ہے کہ عامر خان مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، کھیل کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف کھیلوں پر توجہ اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے عامر خان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ سوات کے علاقے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے عامر خان نے بنکاک میں ساتویں ہیروز تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے بھارت، نیپال اور فلپائن کے کھلاڑیوں کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے