اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر انکم ٹیکس میں کھربوں روپے کی ریکوریوں میں ناکام

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انکم ٹیکس میں کھربوں روپے کی ریکوریوں میں ناکام ہو گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3 ہزار سے زائد نوٹسز کی میعاد گزرنے کے باوجود 80 ارب روپے کی ریکوری نہیں ہو سکی،  1173 ٹیکس نادہندگان کی آمدنی پر درست حساب نہ ہونے سے 104 ارب روپے انکم ٹیکس کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے پاس متعدد ریکوریوں کیلئے حتمی ڈیڈ لائن نہیں ہے،  519 ٹیکس نادہندگان نے سروسز کی فراہمی، سپلائی اور کنٹریکٹس پر 41 ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کیا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی چوری پر ایف بی آر کیجانب سے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کوئی اقدام نہیں کیا گیا، ایف بی آر کیجانب سے ٹیکس ریفنڈ میں فراڈ پر بھی کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے، 2 ہزار 604 ٹیکس نادہندگان پر لیٹ پیمنٹ ڈیفالٹ سرچارج نہ لگنے سے 11 ارب روپے ریکور نہیں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کیجانب سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے سے ایف بی آر کو 9 ارب روپے کا نقصان ہوا، آڈیٹر جنرل کیجانب سے گزشتہ برسوں کے دوران بھی نان ریکوریوں کی  نشاندہی کی گئی، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں نان ریکوریوں پر ایف بی آر کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی بھی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے