اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم خریداری کرپشن کیس میں اہم پیشرفت، سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا گرفتار

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاسکو گندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سابق جی ایم پاسکو کو ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتار کیا گیا، ظہور احمد رانجھا نے گندم خریداری پالیسی فراڈ کر کے تبدیل کی، پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ایم ڈی پاسکو کے دستخط کیساتھ پالیسی لیٹر جاری کیا، پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کی دفعات کے تحت ظہور رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، پاسکو گندم سکینڈل میں میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے