اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، 3 نئے محکمے قائم

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کر کے 3 نئے محکمے قائم کر دیئے گئے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کرتے ہوئے 3 نئے محکمے قائم کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، کمرشل ایئرپورٹس کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ایئرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

فلائٹ سٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایئرسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ ایئروردی نیس، ایئرٹرانسپورٹ اور ایرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے