اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منفرد آواز کی مالک پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کی آج 24 ویں برسی

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں شعبہ موسیقی کو جدت دینے والی منفرد آواز اور انداز کی مالک پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کی آج 24 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کم عمری میں ہی شہرت حاصل کی۔

’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ پہلا گانا تھا جس نے پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، نازیہ حسن کا نام برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کرایا، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

نازیہ حسن کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ دنیا بھر کے 14 ممالک میں ریلیز ہوا اور اس وقت کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ایشین پاپ ریکارڈ بن گیا جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی۔

ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔

نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو 35 سال کی عمر میں لندن میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں، ان کی خوبصورت آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے