(ویب ڈیسک) ڈیجیٹل سروسز کے باعث ملکی ریونیو گروتھ 267 فیصد تک بڑھ گئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2020-21 میں ڈیجیٹل اقدامات کیے، جن سے 2020-21 میں ریونیو گروتھ میں 114 فیصد، 2021-22 میں 267 فیصد، مالی سال 2022-23 میں 242 فیصد تک اضافہ ہوا۔آڈیٹر جنرل پاکستان کے مطابق ڈیجیٹل اقدامات سے پہلے 2019-20 میں ریونیو گروتھ میں صرف 63 فیصد، 2018-19 میں 83 فیصد اور مالی سال 2017-18 میں سالانہ 76 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021-22 کے مقابلے میں 2022-23 میں ریونیو گروتھ میں کچھ کمی رہی، جس کی ایک وجہ نئی رجسٹریشن پر ٹیکس کی شرح زیادہ ہونا ہے جو بالخصوص اسلام آباد میں بہت زیادہ ہے۔آڈیٹر سروے میں معلوم ہوا ہے کہ 76 فیصد ٹیکس دہندگان ڈیجیٹل سروسز سے واقف تھے اور تقریبا 98 فیصد ٹیکس دہندگان نے ڈیجیٹل سروسز کو کارآمد قرار دیا۔