تفریح
حرامانی کو فوٹو شوٹ شیئر کرنا مہنگاپڑگیا،اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی ناقدین ان پر ٹوٹ پڑے
12 Aug 2024
12 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو اپنا نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مغربی طرز کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنے فوٹو شوٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور ساتھی فنکارہ مایا علی کو ان کی تصاویر بہت پسند آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کو حنا مانی کا مغربی لباس پسند نہیں آیا اور وہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔