12 Aug 2024
(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، بورڈ ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر خزانہ نے بجٹ سازی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی خدمات کو سراہا، وزیر خزانہ نے نئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو عہدہ سنبھالنے پر مبار ک دی۔
اجلاس میں ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) اور ممبر کسٹمز (آپریشنز) نے تفصیلی بریفنگ دی، ایف بی آر اجلاس میں رواں مالی سال کے اہداف کے حصول کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ایف بی آر وفاقی وزیر نے محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔