12 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے پرنٹڈ فراک میں شوخ و چنچل اداؤں سے مداحوں کو دیوانہ بنا لیا۔
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں لائبہ خان کو پرنٹڈ فراک زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کھلی زلفوں میں قاتلانہ ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ساتھ مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔