اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مشہور پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم خالق حقیقی سے جا ملیں

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی گلوکارہ اور موسیقارہ ہانیہ اسلم قضائے الہٰی سے وفات پا گئیں۔

ہانیہ اسلم کا انتقال 11 اگست بروز اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اس خبر کی تصدیق زیب عرف زیب بنگش نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے کی۔

گلوکارہ ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ خیبر پختونخوا سے تھا، وہ کوک سٹوڈیو کی موسیقارہ زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔

اس جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں جن میں ترکی، پشتو وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے مل کر کئی جادوئی دھنیں تخلیق کیں، خاص طور پر کوک سٹوڈیو پر ان کی تخلیق کی گئی دھنوں کو بے حد پسند کیا گیا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے