11 Aug 2024
(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیربٹ نے اداروں کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران نوح بٹ کا کہنا تھا کہ ساری محنت اُن کے والد کی تھی مگر فیڈریشن چاہتی ہے کہ میں ان کی بڑائی بیان کرتا رہوں۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ذاتی رنجش کی وجہ سے نہیں چاہتی تھی کہ میں اولمپکس کےلیے کوالیفائی کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد انہیں سہولیات دی گئیں، اس سے پہلے کچھ نہیں ملا۔