11 Aug 2024
(ویب ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کے سسر کی جانب سے تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کردیا گیا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کے سسر محمد نواز نے اپنے داماد کے گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔محمد نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ارشد کے گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ اپنے داماد کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں گے، انہیں پھول پہنائیں گے۔
داماد کو تحفہ دینے سے متعلق سوال پر محمد نواز نے کہا کہ وہ اپنے داماد کودودھ دینے والی بھینس تحفے میں دیں گے۔