11 Aug 2024
(لاہورنیوز) لاہور کے احمد بیگ نے 28 ویں چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ جیت لی۔
کراچی میں ہونیوالی 28 ویں چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ میں لاہور کے احمد بیگ نے 12 انڈر پار کے ساتھ پروفیشنل کیٹیگری ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کے شبیر اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔
ایمچر گراس کیٹیگری میں عمر خالد فاتح رہے ، سینئرایمچر گراس ایونٹ میں اظہر عباس نے ٹائٹل جیتاجبکہ جونیئر پروفیشنل کیٹیگری میں محمد اشس نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔