اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہزاد رائے کے فلاحی کاموں کا مقصد کیا ہے؟گلوکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے انسانیت کی خدمت کرنے کا مقصد بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شہزاد رائے نے کہا کہ میں نے ابھی تک تعلیم کے میدان میں یا اسپتالوں کے لیے جو بھی خدمات سرانجام دی ہیں، وہ سب ثواب حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا۔شہزاد رائے نے کہا کہ میری والدہ ثواب کی نیت سے خیراتی کام کرتی ہیں جن میں مستحق لوگوں کی مالی مدد کرنا، لوگوں کو کھانا کھلانا یا کسی غریب کی شادی کروانا وغیرہ شامل ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میری والدہ تو ثواب کی نیت سے خیراتی کام کرتی ہیں لیکن میں نے اب تک انسانیت کی خدمت کے لیے جتنے بھی کام کیے ہیں، اُن کا مقصد ثواب حاصل کرنا نہیں تھا۔اُنہوں نے کہا کہ میں اصلاحاتی کام کرتا ہوں کیونکہ اگر ہم تعلیم اور اسپتالوں کے کام کو بھی خیرات کا نام دینا شروع کردیں گے تو یہ شعبے تباہ ہوجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے