اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان بیت المال: اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان بیت المال میں مجموعی طور پر 2 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بیت المال کی ذمہ داری غریب، مفلس، بے سہارا، بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرنا ہے مگر غریبوں کی مدد کیلئے مختص کی گئی مالی امداد کے کروڑوں روپے کے فنڈز سرکاری ملازمین میں بانٹ دیئے گئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق غریبوں کی مالی امداد کے 2 کروڑ 81 لاکھ سرکاری ملازمین میں تقسیم کئے گئے ہیں، اسی طرح ایک ارب 37 کروڑ روپے کے سرکاری فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المال لاہور نے غیراستعمال شدہ 52 کروڑ واپس خزانے میں جمع نہیں کرائے، اس کے علاوہ 1کروڑ 23 لاکھ روپے کے فنڈز خلاف ضابطہ بھی خرچ کئے گئے ہیں۔

یاد رہے آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری کی گئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی آڈٹ رپورٹ 23-2022ء میں بھی 11 ارب 56 کروڑ روپے کے اعتراضات سامنے آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے