اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپوزیشن کے حقوق کا محافظ ہوں اور رہوں گا : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے حقوق کا محافظ ہوں اور رہوں گا۔

قصور کی تحصیل کھڈیاں خاص میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے حقوق کا محافظ بن کر بیٹھا ہوں، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز کو خاموش رہنے کا پابند کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی غیر اخلاقی حرکات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

ملک احمد خان کا شجرکاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ سکولوں میں شجرکاری مہم سے متعلق آگاہی دینا ہوگی، شعبہ تعلیم شجرکاری مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتا ہے، شجرکاری کو نصاب میں شامل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں اور پروان چڑھنے تک ان کی حفاظت بھی کریں، شجرکاری مہم میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، لگے پودے نظر آتے ہیں اپنے ثمرات بھی دیتے ہیں، بلین ٹری بھی خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی کوشش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خطرناک ملک بنتا جا رہا ہے، پلاسٹک کے استعمال کو روکنا قومی فریضہ سمجھیں اور اسے روکیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، ارشد ندیم نے ناصرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی ہے، ارشد ندیم کو پنجاب اسمبلی میں خوش آمدید کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے