اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی پنجاب ریونیو اتھارٹی کو وسائل بڑھانے کی ہدایت

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)کو ریونیو وسائل بڑھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں  پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نعمان یوسف نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، مریم نواز  نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو وسائل بڑھانے کی ہدایت کردی۔

دوران اجلاس عام آدمی کو متاثر کیے بغیرپی آر اے کے ریونیو ہدف میں 50 ارب کا اضافہ تجویز کیا گیا جس کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریئل ٹائم انٹی گریشن آف ڈیٹا بیس کیلئے ایف بی آر سے منسلک کیاجائے گا۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار مزید 12 اضلاع تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق مری، اٹک، جہلم، قصور، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین میں ریونیو اتھارٹی آفس قائم ہوں گے، بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی آر اے کو فعال کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے