اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، متعدد ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 15واں  اجلاس ہوا جس میں  سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 11 ارب 77کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لیے۔

چونیاں تا جمبر روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے  2 ارب 52کروڑ 50 لاکھ جبکہ سمندری ساہیوال روڈ کی بہتری کیلئے 2 ارب 71کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، چوا چوک چکوال سے چوابائی پاس تک روڈ کی بہتری کیلئے 2 ارب 40کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں جھنگ گوجرہ روڈ کی بہتری کیلئے ایک ارب 53کروڑ جبکہ داری میرو لدان تا غوث آباد تک نئے روڈ کی تعمیر کیلئے 63کروڑ 39لاکھ روپے اور تحصیل کمالیہ و پیر محل کی مختلف یونین کونسلز میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کیلئے 41کروڑ 63لاکھ روپےاور  نارووال تا ظفر وال روڈ کی بہتری کیلئے ایک ارب 55کروڑ 6 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے