اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار، وزیراعلیٰ منظوری دیں گی

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات نے 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار کر لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نئے نقشے کی منظوری دیں گی۔

ذرائع کے مطابق  لاہور کا نیا نقشہ بلدیاتی ایکٹ 2024 کے مطابق بنایا گیا ہے، نقشے میں پانچ رنگوں کی لائنوں سے باؤنڈری وال کو نمایاں دکھایا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 8 سال بعد لاہور کے نئے نقشے میں 128نئی یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں،نقشے کے مطابق لاہور یوسیز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا۔

نئے نقشے کے مطابق تحصیل سٹی 146 یونین کونسلز پر مشتمل ہے،تحصیل شالیمار میں یونین کونسلز کی تعداد 147سے بڑھ کر 238 ہو جائے گی۔

اسی طرح تحصیل کینٹ میں یونین کونسلز 239 سے بڑھ کر  260، تحصیل ماڈل ٹاؤن 261 سے بڑھ کر 368 جبکہ تحصیل رائیونڈ میں 369سے بڑھ کر 402 ہو جائیں گی۔

نقشے میں چیف آفس، رائیونڈ اور کاہنہ بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے