اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ارکان اسمبلی کیساتھ پولیس کے رویئے کی مذمت

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی کمیٹی نے ارکان اسمبلی کے ساتھ پولیس کے رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی، اجلاس میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل،چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر، شاندانہ گلزار، جنید اکبر اور علی محمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی میں ارکان اسمبلی کے ساتھ پولیس کے رویئے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر اسیران کی رہائی کے لیے بھر پور آواز اٹھائی گئی جبکہ  صوابی میں کامیاب جلسہ پر صوبائی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے ارشد ندیم کو جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے