اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریشم نے راحت فتح علی خان کی جانب سے ملازم پر تشدد کے معاملے میں گلوکار کا دفاع کیوں کیا؟جانئے

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(ویب ڈیسک)فلم اسٹار ریشم نے ملازم پر تشدد کرنے کے تنازع میں گلوکار راحت فتح علی خان کا دفاع کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

رپورٹ کےمطابق رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعدراحت فتح علی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنے رب سے معافی کا طلبگار ہوں، اُس کے بعد اپنے ملازم، خاندان، دوستوں، عزیز و اقارب اور مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں کیونکہ انہیں میرے اس رویے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے۔

راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی دوسری بوتل (شراب) نہیں تھی بلکہ اُس بوتل میں اُن کے پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا اور وہ بوتل اُس شاگرد سے کھو گئی تھی۔گلوکار کا معافی نامہ سُننے کے بعد اداکارہ ریشم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس واقعے کے بعد اُن کے دل میں راحت فتح علی خان کے لیے عزت مزید بڑھ گئی ہے۔

ریشم کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اُن پر کڑی تنقید کی تھی کہ وہ ملازم پر تشدد کرنے والے راحت فتح علی خان کا دفاع کررہی ہیں، تاہم اب اداکارہ نے اس دفاع کی وجہ بتا دی ہے۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں راحت فتح علی خان کو ذاتی طور پر جانتی ہوں، وہ اس قدر اچھے انسان ہیں کہ میں لفظوں بیان ہی نہیں کرسکتی، گلوکار اور اُن کی فیملی بہت زیادہ خیرات دیتے ہیں، غریبوں کی مدد کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک بار میں ایک ضرورت مند لڑکی کی شادی کا جہیز تیار کررہی تھی تو میرے پاس رقم کم پڑ گئی تھی، پھر میں نے راحت صاحب کو فون کرکے اُن سے مدد مانگی تو اُنہوں نے فوراََ بچی کے جہیز کے لیے لاکھوں روپے کی رقم بھیج دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے