اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوکا کیس ،یاسر شامی اوردانیہ شاہ پر فرد جرم موخر

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(ویب ڈیسک) عدالت نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی جانب سے وکیل تبدیلی کرنے کے باعث فرد جرم موخر کردی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت کے روبرو مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم یاسر شامی نے ایک مرتبہ پھر وکیل تبدیل کرلیا۔

وکیل ساجد محبوب شیخ نے موقف اپنایا کہ مجھے فائل آج ملی ہے، لہٰذا تیاری کے لیے وقت دیا جائے، وکیل کی تبدیلی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ پنجاب سے آتی ہیں، بار بار وکیل تبدیل کرکے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی، فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے