08 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اجلاس میں شریک ہوں گے۔
سابق سپیکر اسد قیصر، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، چیف وہیپ عامر ڈوگر اور دیگر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شاندانہ گلزار ، شیخ وقاص اور دیگر ارکان بھی شریک ہوں گے، محمود خان اچکزئی اور حامد رضا بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔