اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ کا 27 سال بعد قتل کے مجرم کو رہا کرنے کا حکم

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ نے 27 سال بعد قتل کے مقدمہ کا فیصلہ جاری کر دیا۔

قتل کے مجرم کا راضی نامے کی بنیاد پر رہائی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر معذرت بھی کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلٹ بینچ نے مجرم محمد اکرم کی اپیل پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ مجرم اور مقتول کے ورثا کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے، مجرم دیگر سزائیں کاٹ چکا ہے، ضلع خانیوال کے رہائشی مجرم محمد اکرم کو قتل کیس میں 13 اپریل 1997ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکم نامہ کے مطابق مجرم اور ورثا کے درمیان 2018ء میں راضی نامہ ہوا تاہم عدالت میں مناسب معاونت نہیں کی گئی، عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجرم کے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کے مؤکل کو اتنے سال جیل میں گزارنے پڑے اس کے لئے معذرت چاہتا ہوں، کچھ فیصلوں میں راضی نامے کی بنیاد پر بریت کے حق میں جبکہ کچھ فیصلوں میں راضی نامے کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کی مخالفت میں فیصلے موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کسی اور کیس میں اصول طے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے