جرم وانصاف
9 مئی کو ہنگامہ آرائی کا مقدمہ: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا
07 Aug 2024
07 Aug 2024
(لاہور نیوز) 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔
عالیہ حمزہ گاڑی میں سینٹرل جیل سے روانہ ہوئیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی، عالیہ حمزہ نو مئی کے مقدمہ میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں قید تھیں، ان پر 9 مئی کے حملوں کی سازش کا الزام ہے۔
سیشن جج گوجرانوالہ نے 31 جولائی کو عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، عالیہ حمزہ کی طرف سے مچلکے جمع کرا دیئے گئے۔