07 Aug 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جیل روڈ پر 1.2، گلبرگ میں 1 ، لکشمی چوک میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اپرمال میں 1 ، مغلپورہ میں 3 ، تاجپورہ میں 1 ، پانی والا تالاب میں 20، فرخ آباد میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔