07 Aug 2024
(ویب ڈیسک) میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس میں صارفین کسی بھی پیغام پر دو بار ٹیپ کر کے ری ایکٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ مہینوں میں صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فوری طور پر فوٹوگراف، ویڈیو اور جف جیسے میڈیا مواد پر ری ایکٹ کر سکیں گے۔
فی الحال واٹس ایپ پر کسی میسج پر ری ایکٹ کرنے کے لیے کچھ سیکنڈز کے لیے میسج کو دبا کر رکھانا پڑتا ہے جس کے بعد ایک پرومپٹ ظاہر ہوتا ہے جس سے ری ایکشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
تاہم اس فیچر کے جاری کیے جانے کے بعد سے ری ایکشن کے عمل میں واضح بہتری واقع ہو گی۔