اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سندر میں مبینہ پولیس مقابلہ، اے ایس آئی شہید

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سلطان کے گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ، اے ایس آئی گولی لگنے سے شہید ہوگیا ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی،مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ سندر کی حدود میں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندر تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ (سی آئی اے) نے ریڈ کی تو اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، گولی لگنے سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے شریف میڈیکل کمپلیکس سٹی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اے ایس آئی کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی،جو کہ سی آئی اے چوہنگ میں تعینات تھا،اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران شریف میڈیکل کمپلیکس سٹی پہنچے اور جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کہ گرفتاری کے لئے ٹیم بھی تشکیل دے دی، جبکہ علاقہ کہ ناکہ بندی کے بعد سرچ آپریشنز بھی پولیس کی جانب سے کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے