اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماروا حسین نے اپنی سالگرہ سے متعلق بھارتی اداکارہ مونی رائے کی غلط فہمی پر ردعمل دے دیا

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ سے متعلق بھارتی اداکارہ مونی رائے کی غلط فہمی دور کردی۔

ماورا حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی دوستوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر میں ماورا حسین اور اُن کی دونوں دوستوں نے گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ تصاویر اداکارہ کی دوست کی سالگرہ کے موقع پر لی گئیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کرکے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی تو وہیں سرحد پار بھارت سے بھی ماورا حسین کے نام ایک پیغام آیا۔بھارتی اداکارہ مونی رائے نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماورا حسین نے مونی رائے کی غلط فہمی دور کی، اداکارہ نے کہا کہ مونی یہ میری نہیں بلکہ میری بیسٹ فرینڈ کی سالگرہ تھی لیکن میں آپ کی محبت کے لیے آپ کی شکرگزار ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے