اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا آپ جانتے ہیں سعدیہ امام 5نمازیں کس وجہ سے پڑھتی ہیں؟سابقہ اداکارہ نے دل کی بات بتا دی

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اچھی تربیت کرنے کے لیے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں۔

سعدیہ امام نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کام کی وجہ سے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسی لیے میں ماں اور باپ بن کر اپنی بیٹی کی پرورش کررہی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت تعلیم سے نہیں بلکہ والدین کی روز مرہ کی روٹین سے ہوتی ہے، میں نے اپنی والدہ سے زندگی کے طور طریقے سیکھے تھے اور اب میری بیٹی میرب مجھے دیکھ کر سیکھ رہی ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں گھر میں موجود نہیں ہوں اور پیچھے سے مہمان آگئے تو میری بیٹی بہت اچھی مہمان نوازی کرتی ہے، وہ میرے آنے کا انتظار نہیں کرتی اور مہمانوں کے ساتھ اچھے سے پیش آتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں تاکہ وہ مجھے دیکھ کر سیکھے، اب مجھے اپنی بیٹی کو نماز کے لیے کہنا نہیں پڑتا کیونکہ وہ مجھے دیکھ کر سیکھ چکی ہے اور اب خود ہی باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو وہ ہر اچھے اور بُرے کام اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے سامنے نیک اور اچھے کام کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے