اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں یاد کرنے کا دن ہے: محسن نقوی

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، پولیس افسران اور جوانوں نے ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر جرائم کی سرکوبی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے، شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، آج کے دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، ہم ہر لمحہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے، شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے