03 Aug 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کریں گے، اجلاس 11 اگست دوپہر 2 بجے طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری تیار کر لی گئی، اجلاس میں مینارٹی ڈے سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔