03 Aug 2024
(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہو گی۔
برمنگھم میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سے خوشگوار یادیں ہیں۔
ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کے لیے باؤلنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے، ٹی 20 کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ باؤلرز فرینڈلی نہیں ہے۔