(لاہور نیوز)8 سال بعد لاہور کی سنی گئی، ایک کھرب 37 ارب کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کو خوبصورت بنانے کے لئے سنجیدہ ہو گئیں، لاہور کے گلی محلے، کوچے، پسماندہ اور مضافاتی بستیوں کے لئے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے۔
باغوں کے شہر کی ری ویمپنگ پروگرام کے لئے ایک کھرب 37 ارب کا بجٹ منظور کر لیا گیا، ری ویمپنگ پروگرام میں نکاسی آب، پختہ سڑکیں، سٹریٹ لائٹس اور گلیاں شامل ہیں، پارکس اور قبرستانوں کی بحالی کا کام بھی پروگرام میں شامل ہے۔
867 سکیموں کے لئے 78 ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے، مضافاتی اور پسماندہ علاقوں کے لئے 59 کروڑ روپے کے فنڈز منظور، لاہور ری ویمپنگ پروگرام کے 3 پیکیجز بھی منظور کر لئے گئے۔
پہلے پیکیج میں 6 زون، پیکیج ٹو میں 3 زون کی ترقیاتی سکیمیں منظور، پیکیج تھری میں مضافاتی اور پسماندہ علاقے کی سکیمیں منظور کی گئیں، ری ویمپنگ پروگرام مکمل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی۔