اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے پی ٹی آئی کی14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹادی

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ایڈووکیٹ حبیب اللہ عدالت پیش ہوئے، انہوں نے  جلسے کی اجازت سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے،اس روز مختلف شہری مینار پاکستان آکر قومی دن کو مناتے ہیں،  لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایونٹس کی درخواست دی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ  کے بعد عدالت نے  درخواستگزار کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نئی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست  ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے