02 Aug 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے، مجاہد سکواڈ نے ناکہ سگیاں پر 2 ملزمان گرفتار کرکے آئس،چرس،فلیشر لائٹ، 3 موبائل اور نقدی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا ناکہ پر موجود جوانوں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، چیکنگ پر 175 گرام ہیروئن وچرس، 3 موبائل،1 لاکھ 56 ہزار روپے، فلیشر لائٹ برآمد ہوئے،ملزمان عثمان اورعرفان کو قانونی کارروائی کے لئے چوکی سگیاں کے حوالے کردیا گیا۔
قائم مقام ایس پی مجاہد شاہ میر خالد نے کہا صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔