اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ کی اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت، فلسطین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ واشگاف الفاظ میں اظہار یکجہتی کیا، اجلاس میں 10 نکات پر مشتمل ایجنڈا جزوی طور پر منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں اسرائیل کیخلاف مذمتی قرارداد سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، 10 نکات پر مشتمل ایجنڈے میں چین اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزارت تعلیم سے متعلق فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج چارٹر کے دوبارہ نفاذ، مجوزہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل اور نجکاری بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافے کا ایجنڈا مؤخر کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کے علاوہ 22-2021 اور 23-2022 میں فیڈریشن سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد رپورٹ بھی مؤخر کر دی گئی جبکہ ریاستی انٹرپرائزز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 22 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ تھی، کابینہ میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز پر بریفنگ بھی مؤخر کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے